مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویٹی کن سٹی سے جاری ایک بیان میں پوپ پال پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ حالات تیزی کے ساتھ تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس سے بچنے کیلئے سب مذاہب کے لوگوں کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا میں ان حملوں پر لرز کر رہ گیا ہوں ان کا کسی مذہب یا کسی انسانی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چند دہشت گرد پوری دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ دوسری طرف جرمنی نے پیرس حملوں کو پناہ گزینوں کے معاملے سے نہ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا پناہ گزینوں کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور اپنے مذموم مقاصد کیلئے آئے تھے ان حملوں میں معصوم پناہ گزینوں کا کوئی قصور نہیں۔
ویٹی کن سٹی سے جاری ایک بیان میں پوپ پال پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ حالات تیزی کے ساتھ تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔
News ID 1859597
آپ کا تبصرہ