مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں حملوں کی ذمہ داری وہابی شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ داعش نے پیرس حملوں کے بعد مارچ میں یورپ کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔ داعش نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ مستقبل میں روم ، لندن اور واشنگٹن پر حملے کیے جاسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں فٹبال میچ کے دوران دہشتگردوں کے حملے میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ دہشتگردوں کے حملے کے بعد فرانس کی سرحدیں بند اور پیرس میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
فرانس کے شہر پیرس میں حملوں کی ذمہ داری وہابی شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
News ID 1859593
آپ کا تبصرہ