10 نومبر، 2015، 9:30 PM

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان اٹھارہ معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان اٹھارہ معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور بیلاروس نے مختلف شعبوں میں تعاون کے اٹھارہ سمجھوتوں اور اقتصادی تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس نے مختلف شعبوں میں تعاون کے اٹھارہ سمجھوتوں اور اقتصادی تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان اور بیلاروس نے صحت، کسٹم، زراعت، تعلیم، تجارت، معیشت، سائنس، فنی تعاون اور ثقافتی شعبوں میں اٹھارہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کے روڈ میپ پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔ معاہدوں پر دستخط کی تقریب پاکستان کے ایوان وزیراعظم میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے بیلا روسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پیریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آندرے کوبیکوف کے دورہ پاکستان سے ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ انہوں کہا پاکستان اور بیلاروس کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔ بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ زراعت، انفرا اسڑکچر اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف ایک اعلی اختیارتی وفد کے ہمراں پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر پیر کے روز اسلام آباد پہنچے تھے۔ بیلاروس کے کسی بھی وزیراعظم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

 

News ID 1859483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha