مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں طالبان کے خلاف مزید کوئی فوجی آپریشن نہیں کر رہا، کیونکہ وہ طالبان کو جنگ زدہ ملک میں امن کے قیام کی کوششوں میں اہم پارٹنر سمجھتا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع ’پینٹاگون‘ کے ترجمان اور امریکی بحریہ کے کیپٹن جیف ڈیوس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا افغانستان میں طالبان کے خلاف کوئی انسداد دہشت گردی آپریشن نہیں کر رہا۔ پینٹاگون کے ترجمان نے شام و عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں بعض انفرادی گروہ داعش کا نام استعمال کرکے دہشت پھیلانا چاہتے ہیں، تاہم اس دہشت گرد تنظیم کی خطے میں بطور ادارہ، کوئی موجودگی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا گزشتہ سال، افغانستان میں اپنا فوجی آپریشن ختم کرچکا ہے اور اب، ملک میں امن قائم کرنے کے لیے صرف افغان فورسز کی مدد کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں طالبان کے خلاف مزید کوئی فوجی آپریشن نہیں کر رہا، کیونکہ وہ طالبان کو جنگ زدہ ملک میں امن کے قیام کی کوششوں میں اہم پارٹنر سمجھتا ہے۔
News ID 1859395
آپ کا تبصرہ