4 نومبر، 2015، 10:11 PM

پاکستانی بحریہ کی بحیرۂ عرب میں جنگی مشقیں شروع

پاکستانی بحریہ کی بحیرۂ عرب میں جنگی مشقیں شروع

پاکستانی بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں جنگی بحری مشق سی پارک کا آغازکردیا ہے، مشقوں کا مقصد گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں جنگی بحری مشق سی پارک کا آغازکردیا ہے، مشقوں کا مقصد گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ سی پارک میں بحریہ کے علاوہ ایئرفورس اور آرمی کے متعلقہ ونگ بھی حصہ لے رہے ہیں افتتاحی پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل کلیم شوکت نے بتایا کہ پاکستان کا دشمن مشرقی ملک بھارت ہے جوکہ ایک بڑی بحری قوت ہے بھارت اپنی بحری قوت میں مسلسل اضافہ کررہا ہے، بھارت کے جنگی جنوں کی وجہ سے خطے میں عدم توازن بڑھ گیا ہے، دفاعی بجٹ میں پاک بحریہ کا حصہ 10 فیصد ہے۔ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے اپنے خطاب میں میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ مشق کا مقصد بحریہ کے آپریشنل پلانزاور جنگی تیاری کی جانچ اور فضائیہ اور آرمی کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ مشق میں بحریہ کے تمام آپریشنل یونٹس بشمول بحری جہاز، آبدوزیں، ایئرکرافٹس، ڈرونز، اسپیشل فورسز اور پاک میرینز سمیت میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاک فضائیہ اور آرمی کے مختلف شعبے حصہ لے رہے ہیں۔

News ID 1859352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha