مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے کہا ہے کہ اس کے جنگی بحری جہاز جنوبی بحیرہ چین کے متنازع علاقوں سے گزرتے رہیں گے اور اس قسم کے آپریشنزسے کسی کوحیران نہیں ہونا چاہیے۔ گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی بحری بیڑا یوایس ایس لیسن چینی دعوے کے مطابق گزشتہ ہفتے اس کے ملکیتی مصنوعی جزیرے کے قریب آیا تھا چین نے امریکی جہاز کی آمدکواشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے امریکہ کوآئندہ ایسی حرکت کرنے سے باز رہنے کو کہا تھا۔ تاہم امریکی پیسیفک کمانڈکے ایڈمرل ہیری ہیرس نے گزشتہ روز بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی میں اپنی تقریر میں کہاکہ ہم نے دنیا بھرکے پانیوں میں کئی دہائیوں سے نقل وحرکت کی آزادی کے ساتھ آپریشنز کیے ہیں اس لیے کسی کوحیران نہیں ہوناچاہیے۔
امریکہ نے کہا ہے کہ اس کے جنگی بحری جہاز جنوبی بحیرہ چین کے متنازع علاقوں سے گزرتے رہیں گے اور اس قسم کے آپریشنزسے کسی کوحیران نہیں ہونا چاہیے۔
News ID 1859341
آپ کا تبصرہ