2 نومبر، 2015، 5:40 PM

مصر میں تباہ ہونے والا روسی طیارہ ہوا میں ہی ٹوٹ گیا تھا، روسی حکام

مصر میں تباہ ہونے والا روسی طیارہ ہوا میں ہی ٹوٹ گیا تھا، روسی حکام

روسی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ مصر میں تباہ ہونے والا روسی طیارہ ہوا میں ہی ٹوٹ گیا تھا جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے 162 افراد کی لاشیں روس پہنچا دی گئیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ مصر میں تباہ ہونے والا روسی طیارہ ہوا میں ہی ٹوٹ گیا تھا جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے 162 افراد کی لاشیں روس پہنچا دی گئیں ہیں۔ روسی حکام کے مطابق مصر کے صحرائے سینا میں گرنے والاروسی مسافر طیارہ زمین سے ٹکرانے سے قبل ہی تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں سوار اب تک 224 میں سے 163 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں، دیگر کیلئے تلاش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو روسی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 163افراد کی لاشیں آج مصر سے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ پہنچیں۔ حادثے میں طیارے میں سوار تمام 224 افراد کی زندگی کا خاتمہ ہوگیا تھا ،جس میں 25 بچے بھی شامل ہیں۔ طیارے کے دونوں بلیک باکس اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر بھی تلاش کر لیاگیا ہے اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ گزشتہ روز روس میں قومی سطح پر ایک دن کا سوگ منایا گیا اور قومی پر چم سرنگوں رہا۔

News ID 1859292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha