مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شام میں خصوصی فوجیں بھیجنے کے فیصلے پر روس نے اظہار تشویش کرتے ہوئے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں پراکسی وارسے اجتناب کرے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگیئی لاوروف نے ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال سے روس اور امریکہ کے درمیان تعاون کی ضرورت میں اضافہ ہواہے۔ لاوروف نے کہا کہ امریکہ نے شام کی قیادت سے بغیر کسی بات چیت کے یکطرفہ طور پر فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہامجھے یقین ہے کہ نہ امریکہ اور نہ ہی روس کسی قسم کی پراکسی جنگ میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ لیکن میرے خیال میں یہ صورت حال دونوں ممالک کی فوجیوں کے درمیان تعاون کو مزید حسب حال بناتے ہیں۔
امریکہ کی جانب سے شام میں خصوصی فوجیں بھیجنے کے فیصلے پر روس نے اظہار تشویش کرتے ہوئے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں پراکسی وارسے اجتناب کرے۔
News ID 1859258
آپ کا تبصرہ