مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل چین کے دورے پر ہیں، یہ دورہ تیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ انجیلا مرکل کا آٹھواں دورہ چین ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ دوطرفہ تعلقات بلند سطح تک پہنچ چکے ہیں۔ انجیلا مرکل کے پروگرام میں چین کے سربراہ شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں۔ چین میں جرمنی کے سفیر میخائیل کلاسوس کے مطابق فریقین دوطرفہ معاشی تعاون اور چین میں جاری معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ بھی امکان ہے کہ مذاکرات میں شام اور یوکرین کے بحرانوں سمیت اہم بین الاقوامی معاملات بھی سامنے آئیں گے۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل چین کے دورے پر ہیں، یہ دورہ تیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔
News ID 1859205
آپ کا تبصرہ