30 اکتوبر، 2015، 1:34 PM

چین کا جرمنی سے 100ایئر بسیں خریدنے کا معاہدہ

چین کا جرمنی سے 100ایئر بسیں خریدنے کا معاہدہ

جرمن چانسلر انجیلا مرکل جمعرات کو چین کے دورے پر پہنچی ہیں جہاں انہوں نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل جمعرات کو چین کے دورے پر پہنچی ہیں جہاں انہوں نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔ جرمن چانسلر کے ہمراہ 20 جرمن بزنس لیڈرزبھی چین پہنچے ہیں۔ مرکل کے اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ جرمنی کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین کئی بلین ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط بھی ہو گئے۔ ان میں چین کی طرف سے 100 ایئر بس طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی شامل ہے جس کی مالیت 17 بلین ڈالر ہے۔

News ID 1859213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha