قطر کا پاکستان سے طیارے خریدنے کا معاہدہ

قطر کا پاکستان سے سُپر مُشاق ٹریننگ طیارے خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کا پاکستان سے سُپر مُشاق ٹریننگ طیارے خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔  معاہدے پر دستخط کی تقریب دوحہ میں ہوئی، جہاں قطر کی حکومت کی جانب سے قطر ایئر اکیڈمی کے کمانڈر جنرل سلیم حامد النبت نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے نائب چیئرمین ایئر وائس مارشل ارشد ملک نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دوحہ میں ہونے والے ایئر شو میں قطر نے طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تھی اور قطر اپنی ایئر فورس ٹریننگ اکیڈمی کے لیے، پاکستان سے طیارے خرید رہا ہے۔

News Code 1864954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =