29 اکتوبر، 2015، 2:10 AM

انڈونیشیا میں جنگلات سے اٹھنے والے دھویں سے 19 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں جنگلات سے اٹھنے والے دھویں سے 19 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھنے والے دھویں کے باعث مرنے والوں کی تعداد 19ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھنے والے دھویں کے باعث مرنے والوں کی تعداد 19ہوگئی ہے۔ اس دھویں کے باعث قریبی علاقوں میں بہت سے اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے جب کہ متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس ہلاکت خیز دھویں کے سبب تقریبا 10 لاکھ افراد سانس کے امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ان تمام افراد کا تعلق سماٹرا کے علاقے سے ہے۔ انڈونیشیا کے صدر اپنا امریکہ کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ رہے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کر سکیں۔

News ID 1859194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha