مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری سیکیورٹی اہلکاروں نے لیبیا سے قاہرہ آنے والے داعش کے چھہ جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے جو ملک کے سیاحتی مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گرفتار شدگان میں تاجک فوج کا سابق کرنل، آرمینیا، بیلارس، سربیا، شام اور مصر کے شہری شامل ہیں۔ گرفتار شدگان سے مصری فوج اور پولیس کی وردی ضبط کر لی گئی اور ان کے لیپ ٹاپوں میں داعش کے نشانات کی تصویریں مل گئیں۔ واضح رہے کہ مصر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ملک کے مختلف صوبوں میں دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مصری سیکیورٹی اہلکاروں نے لیبیا سے قاہرہ آنے والے داعش کے چھہ جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے جو ملک کے سیاحتی مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
News ID 1859161
آپ کا تبصرہ