23 اکتوبر، 2015، 3:19 AM

روسی فضائیہ نے 24 گھنٹوں میں شام میں دہشت گردوں کے 72 ٹھکانوں پر حملے کیے، روسی وزارت دفاع

روسی فضائیہ نے 24 گھنٹوں میں شام میں دہشت گردوں کے 72  ٹھکانوں پر حملے کیے، روسی وزارت دفاع

روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فضائیہ نے چوبیس گھنٹوں کے دوران شام میں 53 پروازیں کیں اور کئی صوبوں میں دہشت گردوں کے 72 ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فضائیہ نے چوبیس گھنٹوں کے دوران شام میں 53 پروازیں کیں اور کئی صوبوں میں دہشت گردوں کے 72 ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ روس کے وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکو نے چینل روسیا 24  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایس یو-24، ایس یو۔34 اور ایس یو۔ 25 ایس ایم نامکے جنگی طیاروں کے عملوں نے، صوبوں حما، عدلب، لتاکیہ، دمشق، حلب اور دیرالزور میں دہشت گردوں کے 72 ٹھکانوں تک  53 جنگی پروازیں کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روس کی فضائیہ نے غیر ملکی صحافیوں کو شام میں روس کی فضائیہ کے کام کو دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی وزارت دفاع نے امریکہ کے اس بیان کو رد کر دیا کہ روس کی خلائی فضائی قوت نے خطے میں جہاں عام لوگ بستے ہیں، کلسٹر بم استعمال کیے ہیں۔

News ID 1859062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha