مہرخبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شام کے امور میں مداخلت اور شام کے صدر بشار اسد کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی ملکر شام کے صدر بشار اسد کے خلاف لڑنے والے وہابی دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
سعودی وزیر خارجہ نے ترک وزير خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کا حل بشار اسد کی اقتدار سےعلیحدگی کے بعد ہی ممکن ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شام میں دہشت گردوں کے خلاف روسی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ عرب ذرائع کے مطابق عالم اسلام بالخصوص فلسطین، شام، عراق، افغانستان اور پاکستان کی مشکلات کا اصلی سبب سعودی عرب ہی ہے جو امریکہ کی مرضی کے مطابق عالم اسلام میں تفرقہ اور عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حرمین شریفین پر امریکہ نے آل سعود کے ذریعہ قبضہ کررکھا ہے اور آل سعود وہی کہتے اور کرتے ہیں جو امریکہ چاہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ