مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں روس کے جنگی جہازوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روسی جنگی جہازوں نے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ جبل الزاویہ علاقہ پر روسی جہازوں نے 4 بار بمباری کی۔ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کی بمباری جاری ہے جبکہ دہشت گردوں کے حامی ممالک امریکہ و ترکی اور سعودی عرب نے روس کے حملوں پر شدید تنقید کی ہے ادھر ایران، عراق اور مصر نے روسی حملوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
شام میں روس کے جنگی جہازوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
News ID 1858677
آپ کا تبصرہ