17 اگست، 2016، 5:30 PM

روسی جنگی جہازوں کی شام ميں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری/170 داعشی ہلاک

روسی جنگی جہازوں کی شام ميں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری/170 داعشی ہلاک

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے ایران میں ہمدان کے ہوائی اڈے سے اڑان بھر کر شام میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں 170 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے ایران میں ہمدان  ہوائی اڈے سے اڑان بھر کر شام میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے ایران اور روس کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں قریبی تعاون جاری ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ان حملوں میں داعش کے 170 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں قائم حمیمیم کےہوائی اڈے پر مستقر روسی جہازوں نے اس کاررواغی میں تعاون فراہم کیا۔ شام میں  سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں پر فضائی کارروائی کے لیے روسی جنگی طیارے ایران کے شہر ہمدان کے فوجی اڈے سے پروازیں بھر رہے ہیں ۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں وہابی دہشت گردوں  کے خلاف کاروائیوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

News ID 1866288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha