مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن کے تھنک ٹینک چیٹ ہیم ہاؤس نے خبردارکیا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے جوہری بجلی پلانٹوں کو سائبر حملوں کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ اطلاعات کے مطابق زیادہ تر ممالک اپنے جوہری بجلی گھروں کو اس خطرے سے بچانے کیلیے مناسب طور پر تیار نہیں ہیں، چیٹ ہیم ہاؤس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بہت سے کنٹرول نظام ڈیزائن کے لحاظ سے ہی غیر محفوظ ہیں، رپورٹ کے مطابق سائبر مجرمان، سرکاری ہیکروں اور دہشت گرد سب اپنی آن لائن سرگرمی میں اضافہ کر رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ انٹرنیٹ پر مبنی حملے کا شدید خطرہ ہمیشہ سے موجود ہے۔کسی جوہری پلانٹ پر کسی قسم کا حملہ خواہ وہ چھوٹے پیمانے پر کیوں نہ ہو یا اس کے ہونے کا امکان بہت ہی کم کیوں نہ ہو اسے سنجیدگی سے لیے جانے کی ضرورت ہے ۔
لندن کے تھنک ٹینک چیٹ ہیم ہاؤس نے خبردارکیا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے جوہری بجلی پلانٹوں کو سائبر حملوں کا شدید خطرہ لاحق ہے۔
News ID 1858672
آپ کا تبصرہ