1 اکتوبر، 2015، 11:42 AM

پاکستانی اہلکاروں نے 4 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی اہلکاروں نے 4 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان کے علاقہ شیرا کوٹ میں کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران پنجاب کے سابق وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث 4 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ شیرا کوٹ میں کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران پنجاب کے سابق وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث 4 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔ لاہور میں حساس اداروں نے کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شیراکوٹ کے قریب بدرو گاؤں میں کارروائی کی تو ایک مکان میں موجود 8 وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 4 ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گردوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں جہاں ان کی شناخت امجد، فیاض، صداقت اور صدام کے نام سے ہوگئی ہے۔

News ID 1858530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha