لاہور میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورمیں سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورمیں سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے ہیں۔پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے جبکہ ایک وہابی دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق سات سے آٹھ دہشت گردوں کے  دریائے راوی میں سگیاں پل کے قریب ڈیرہ سائیں ساندہ تھانے کی حدود میں چھپنے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ۔ ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی جو بہاؤلنگر کا رہائشی بتایا جاتا ہےاور پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔

News Code 1875651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha