مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے نئے سربراہ ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ ملک میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا تک امن ممکن نہیں اور نہ ہی کسی دباؤ میں امن قائم ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملا اختر منصور نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ طالبان کا ماننا ہے کہ اگر ملک پر بیرونی تسلط نہ ہو تو افغان اپنے تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم سے ہی ڈھونڈ نکالیں گے، اگر کابل حکومت ملک میں امن چاہتی ہے تو وہ امریکہ کے ساتھ اپنی سکیورٹی ڈیل کو منسوخ کرے اور تمام غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے نکال دے۔ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ملا اختر منصور کا کہنا تھا کہ طالبان کے دشمن ہمارے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جس کے لئے وہ براہ راست اور بالواسطہ طور پر من گھڑت اور جھوٹی افواہیں پھیلارہے ہیں۔
افغانستان میں طالبان کے نئے سربراہ ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا تک امن ممکن نہیں اور نہ ہی کسی دباؤ میں امن قائم ہوسکتا ہے۔
News ID 1858324
آپ کا تبصرہ