مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وفاقی اداروں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کررہی ہے لیکن اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کو احتساب عدالت کی جانب سے 5 سال کی سزا پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی نواز شاہ کو ملنے والی سزا سیاسی انتقام ہے، وفاقی اداروں کے ذریعے ہمیں ایک بار پھر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاکستنا کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی حلقوں میں علی نواز شاہ کو نہایت احترام حاصل ہے، علی نواز کو ایسے کیس میں سزا دی گئی جس میں انکی جائیداد کےعوض ریاست نےانھیں رقم دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ایجنسیاں خود کو دلدل میں نہ پھنسائیں کیونکہ سیاسی انتقام کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، اس طرح کا سلوک کسی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی علی نواز شاہ کو کروڑوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈل میں 5 برس قید کی سزا سنائی تھی۔
آپ کا تبصرہ