5 ستمبر، 2015، 6:35 PM

تاجیکستان میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک

تاجیکستان میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک

تاجیکستان میں مختلف پرتشدد واقعات کے دوران 8 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تاجیکستان میں مختلف پرتشدد واقعات کے دوران 8 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ  اور اس کے نواحی قصبے وحدت میں وزارت داخلہ اور مرکزی حکومت کی عمارت پر حملے کئے گئے، حملہ آوروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تاجیکستان کے سکیورٹی حکام نے اِن حملوں کی ذمہ داری سابق نائب وزیر دفاع عبدالحلیم نذرزودا پر عائد کی ہے۔ حکام کے مطابق حملوں میں ملوث منظم مجرمانہ گروپ‘ کی قیادت عبدالحلیم نذرزودا کررہے تھے، حملہ آور اپنے ہمراہ بڑی تعداد میں ہتھیار اور اسلحہ بھی لے گئے ہیں۔

تاجیکستان کے سرکاری خبررساں ادارے  کے مطابق ’دہشت گردوں کا گروہجنرل نذرزودہ کی قیادت میں رومٹ جارج کے علاقے کی جانب فرار ہوا ہے اور حکام انھیں اور ان کے ساتھیوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

News ID 1857914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha