ترکی میں پولیس سٹیشن کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک

ترکی کے جنوبی علاقے میں پولیس سٹیشن کی عمارت کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 9 اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنوبی علاقے میں پولیس سٹیشن کی عمارت کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 9 اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہو گئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق ترکی کے جنوبی علاقے میں پولیس سٹیشن کی عمارت کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث ایک پولیس اہلکار ہلاک  ہوگیا جبکہ دھماکے میں 9 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس ہے ۔

News Code 1863697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha