مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کااعلان کرتے ہوئے اکہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر کوہوں گے ۔ اطلاعات کے مطابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کےلیے مشترکہ امیدوار حصہ لیں گے،ووٹرز فہرستیں منجمد کردی گئی ہیں ۔ سول سرونٹس کی تقرریوں ، تبادلوں اور تمام نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کےمطابق کاغذات نامزدگی پراعتراضات تیس اکتوبر کو دائر کئے جا سکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال اکتیس اکتوبر سے چار نومبر تک کی جائے گی ، کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں پانچ سے6نومبر کو دائر کی جاسکیں گی، اپیلوں پر فیصلے سات سے9 نومبر تک ہوں گے ، امیدوار کاغذات نامزدگی دس نومبر کو واپس لے سکیں گے جبکہ حتمی فہرست11نومبر کو جاری کی جائے گی۔بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان تین دسمبر کو ہوگا۔ ہر یونین کونسل میں چھ جنرل، دو خواتین، ایک کسان یا مزدور، ایک نوجوان اور ایک غیر مسلم کی نشست ہوگی۔
پاکستان میں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کااعلان کرتے ہوئے اکہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر کوہوں گے ۔
News ID 1857724
آپ کا تبصرہ