مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اصفہان میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی وجہ سے علاقہ کے سر پر منڈلاتے ہوئے خطرات دور ہوگئے ہیں لہذا بعض علاقائی ممالک کو اپنے نظریات کا ایک بار پھر جائزہ لینا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے علاقائی ممالک کو ایران سے ڈرانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اور مذاکرات کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ ایران کسی بھی ہمسایہ ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے اور ایران تمام مسائل کو گفتگو کے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف ہمسایہ ممالک کی مدد کررہا ہے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری گفتگو اور تعاون کا خواہاں ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور تعمیری روابط چاہتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے گفتگو اور منطق کے ذریعہ چھ عالمی طاقتوں کو اس بات پر قائل کرلیا کہ ایرانی حکومت اپنے قومی مفادات اور حقوق پر کسی قسم کا سودا نہیں کرےگی ۔ جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے تمام ریڈ لائنوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مذاکرات کو کامیاب بنایا ، اورمذاکرات میں کامیابی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات اور راہنمائی اور ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری ی کی بدولت حاصل ہوئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اصفہان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی وجہ سے علاقہ کے سر پر منڈلاتے ہوئے خطرات دور ہوگئے ہیں لہذا بعض علاقائی ممالک کو اپنے نظریات کا ایک بار پھر جائزہ لینا چاہیے۔
News ID 1857711
آپ کا تبصرہ