25 اگست، 2015، 12:06 AM

سعودی عرب کا بغیر اجازت حج کرنے والوں کو سزائیں دینے کا اعلان

 سعودی عرب کا بغیر اجازت حج کرنے والوں کو سزائیں دینے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں برس بغیر اجازت حج کرنے والوں کے لئےسخت سزاؤں کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں برس بغیر اجازت حج کرنے والوں  کے لئےسخت سزاؤں کی منظوری دے دی ہے۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں برس عازمین حج کے لئے نیا ضابطہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت مقامات مقدسہ میں داخل ہونے والے ہر عازم کے پاس حکومتی اجازت نامہ ہونا لازمی ہو گا۔ سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ حج کے لئے جاری ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔ حکومتی اجازت کے بغیر حج کے ارادے سے عازمین حج میں شامل ہونے والے افراد کو جرمانہ، املاک کی ضبطگی اور ملک سے بے دخلی جیسی سزائیں دی جاسکتی ہیں۔گزشتہ سال حکومت کی اجازت کے بغیر حج کی کوشش کر نے والے 2 لاکھ 20 ہزار افراد کی نشاندہی ہوئی تھی جنہیں حج کے ارکان کی ادائیگی سے روک دیا گیا تھا۔

News ID 1857632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha