13 اگست، 2015، 11:15 AM

چین میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم از کم 44 افراد ہلاک

چین میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم از کم 44 افراد ہلاک

شمالی چین کے ساحلی شہر تیانجن کے ایک ویئر ہاؤس میں بڑی تعداد میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم از کم 44 افراد ہلاک جبکہ 400 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی چین کے ساحلی شہر تیانجن کے ایک ویئر ہاؤس میں بڑی تعداد میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم از کم 44 افراد ہلاک جبکہ 400 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 12 فائر فائیٹر بھی شامل ہیں.بیجنگ نیوز کے مطابق 400 زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

بیجنگ نیوز کے مطابق، انتہائی زور دار دھماکے کی وجہ سے علاقے میں موجود عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں ۔پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ ایک ویئر ہاؤس میں رکھے لاجسٹک کمپنی کے کنٹینر میں موجود خطرناک مواد میں ہوا۔ریاستی ٹی وی چینل سی سی ٹی وی کا کہنا ہے کہ بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹرز کی چھ بٹالینز مصروف ہیں۔

News ID 1857343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha