7 اگست، 2015، 12:51 PM

کابل میں ٹرک بم دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور400 زخمی

کابل میں ٹرک بم دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور400 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک زور دار ٹرک بم دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 400 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک زور دار ٹرک بم دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 400 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

طالبان سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد یہ کابل میں پہلا بڑا حملہ ہے، تاہم اس کا اصل ہدف سامنے نہیں آسکا۔ اطلاعات کے مطابق افغان  وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ میر نے کہا ہے کہ  شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 7 لاشیں اور 400 زخمی لائے گئے ہیں۔وحید اللہ نے  کے مطابق زخمیوں کی بڑی تعداد ہے جسےہسپتال منتقل کیا جارہا ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ کابل کے پولیس سربراہ جنرل عبدالرحمان رحیمی نے بتایا کہ کابل کے گنجان علاقے شاہ شہید میں بارود سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اڑایا گیا، حملے میں متعدد مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔ حملے کا مقصد عوام کا قتل عام تھا۔ہلاک و زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

News ID 1857191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha