5 اگست، 2015، 4:02 PM

ایرانی صدر کو اٹلی کے دورے کی دعوت

ایرانی صدر کو اٹلی کے دورے کی دعوت

اٹلی کے وزير خارجہ نے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں اٹلی کے وزير ا‏عظم کی طرف سے انھیں اٹلی کے دورے کی دعوت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزير خارجہ نے تہران میں ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات میں اٹلی کے وزير ا‏عظم کی طرف سے انھیں اٹلی کے دورے کی دعوت پیش کی ہے۔ اٹلی کے وزير خارجہ اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں ان کے وفد میں اٹلی کے وزیر خزانہ بھی شامل ہیں ۔ جو ایران کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ د ینے کے سلسلے میں ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ اٹلی کے وزير خارجہ نے اس ملاقات میں ایران اور اٹلی کے گہرے تاریخی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی اور ایران تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دے سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بھی اس ملاقات  میں اٹلی کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ روم  اور تہران کے باہمی روابط کو فروغ دینے میں کوئی مشکل پیش نہیں ہے اور دونوں ممالک مختلف سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے اٹلی کے وزیر ا‏عظم کی طرف سے اٹلی کے دورے کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مناسب وقت میں وہ ضرور اٹلی کا دورہ کریں گے۔

News ID 1857150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha