مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور امریکہ کو شام میں داعش دہشت گردوں کے خلاف فرضی کارروائی کرنے کے بجائے ترکی کے اندر داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور شام میں داعش دہشت گردوں کے داخلے کو روکنا چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق اگر ترکی داعش دہشت گردوں کی حمایت ترک کردے تو پھر شام میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ، ترکی، سعودی عرب ، اسرائیل اور قطر ایسے ممالک ہیں جو داعش دہشت گردوں کی سرپرستی اور انھیں مالی اور جنگی وسائل فراہم کررہے ہیں۔ داعش کے خلاف اتحاد ایک فرضی اتحاد ہے جو در حقیقت داعش کو ہتھیار فراہم کرنے کی خاطر بنایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ