8 ستمبر، 2016، 6:51 PM

امریکہ کا پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ

امریکہ کا پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف  مزید کارروائی کا مطالبہ

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سےوہابی دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو اپنی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنا ہو گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سےوہابی دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو اپنی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنا ہو گی۔ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان دوطرفہ تعلقات دہشت گردی کے خلاف تعاون کی بنیاد پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان امتیاز نہ کرے اسے کس دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کرنی ہے اور کس کے خلاف نہیں کرنی، سب دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ خود بھی اچھے اور برے دہشت گردوں میں امتیاز کا قائل ہے لہذا وہ پاکستان کو ایسا درس نہیں دے سکتا جس پر وہ خود عمل نہیں کرتا۔

News ID 1866771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha