مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے افغانستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے اہم کمانڈر ابو خلیل السوڈانی اور اس کے 2 ساتھیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں القاعدہ کا اہم ترین آپریشنل کمانڈر ابو خلیل السوڈانی اور اس کے 2 ساتھی مارے گئے۔ پینٹاگون کے مطابق خلیل سوڈانی القاعدہ کے 3 اہم ترین کمانڈرز میں شامل تھا جو افغانستان اور عراق میں ہونے والی خود کش حملوں کی قیادت کرتے ہیں جب کہ وہ القاعدہ کے خودکش بمباروں اور دھماکے کی کارروائیوں کی سربراہی بھی کرتا تھا۔ پینٹاگون کے بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ خلیل سوڈانی پاکستان، افغانستان اور اتحادی فوجوں کے خلاف آپریشن کو کمانڈ کرتا تھا جب کہ وہ امریکہ کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی براہ راست ملوث تھا۔ امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے ابوخلیل السوڈانی کی ہلاکت کو افغانستان میں اتحادی افواج کی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے افغانستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے اہم کمانڈر ابو خلیل السوڈانی اور اس کے 2 ساتھیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1856860
آپ کا تبصرہ