22 جولائی، 2015، 9:58 PM

برطانیہ بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کا خواہاں نہیں

برطانیہ بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کا خواہاں نہیں

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ برطانیہ بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کا خواہاں نہیں ہے جبکہ سیریا میں سیاسی طور پر تبدیلی چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے منگل کے دن برطانوی پارلیمنٹ میں عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش کی نابودی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کا خواہاں نہیں ہے جبکہ سیریا میں سیاسی طور پر تبدیلی چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی فوجیوں کو عراق اور شام میں بھیجنے سے ان دونوں ملکوں کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے شام اور عراق میں ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے جانے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد کی حکومت کے خاتمے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔ فلپ ہیمنڈ کا مزید کہنا تھا کہ شام کے سیاسی نظام میں تبدیلی اور موجودہ حکومت کے بنیادی ڈھانچوں کے تحفظ کے ساتھ اور معتدل گروپوں کے ذریعے سیاسی مشروعیت ایجاد کرنے سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

News ID 1856800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha