مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزير خارجہ جان کیری نے آج پھر ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں باقی ماندہ مسائل کو حل کرنے پر غور کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے جو لچک دکھانی تھی وہ دکھا دی ہے اور اب جامع معاہدے تک پہنچنے کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ گروپ 1+5 کے بعض ارکان نے ایران کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور حتی روسی صدر نے ایران کے خلاف عائد تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزير خارجہ جان کیری نے آج پھر ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
News ID 1856527
آپ کا تبصرہ