6 جولائی، 2015، 7:20 PM

ہلیری کلنٹن کا چین پر چوری کا الزام

ہلیری کلنٹن کا چین پر چوری کا  الزام

امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے چین پر تجارتی راز اور حکومت کی معلومات چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے چین پر تجارتی راز اور حکومت کی معلومات چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ہلیری نے چین پر ان تمام چیزوں کو ہیک کرنے کا الزام عائد کیا جو امریکہ میں اپنی جگہ سے نہیں ہلتیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے نگرانی میں اضافے پر زور دیا ہے۔ چین نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے امریکی دعوے کو ’’غیر ذمہ دارانہ‘‘ قرار دیا تھا۔ نیو ہمپشائر میں اپنی صدارتی انتخابی مہم کی ایک تقریب میں سابق وزیر خارجہ اور امریکہ کی سابق خاتونِ اول ہیلری کلنٹن نے کہا کہ چین دفاعی کنٹریکٹروں سے راز چرا رہا تھا اور اس نے حکومت کی وسیع معلومات اڑا لیں تاکہ اسے سبقت حاصل رہے۔

News ID 1856404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha