1 جون، 2017، 2:02 PM

ہلیری کلنٹن نے انتخاب میں اپنی شکست کا الزام فیس بُک پر عائد کردیا

ہلیری کلنٹن نے انتخاب میں اپنی شکست کا الزام فیس بُک پر عائد کردیا

امریکہ کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں اپنی شکست کا الزام فیس بُک پر عائد کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے امریکہ کے صدارتی  انتخاب میں اپنی شکست کا الزام فیس بُک پر عائد کردیا ۔اطلاعات کے مطابق لاس اینجلس میں ایک ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں اُن کی شکست کی ایک وجہ فیس بُک پر جھوٹی اور غلط خبریں تھیں ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جعلی خبریں ووٹروں کی آراء پر اثر انداز ہوئیں ، جبکہ مخالفین نے قطعی غلط اور جھوٹ پرمبنی مواد استعمال کیا ۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے غلط خبروں کو سوشل میڈیا پر انتہائی پرسنل بنا کرپیش کیا ۔
 

News ID 1872897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha