27 جولائی، 2016، 1:25 PM

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی نے ہلیری کلنٹن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی نے ہلیری کلنٹن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی نے ہلیری کلنٹن کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے جس کے بعد وہ امریکی تاریخ کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار بن گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی نے ہلیری کلنٹن کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے جس کے بعد وہ امریکی تاریخ کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار بن گئی ہیں۔امریکی ریاست فلا ڈلفیا میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے 4 روزہ کنوینش کے دوسرے روز ہلیری کلنٹن کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امیدوار نامزد کردیا گیا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے مجموعی طور پر 2395 ووٹ حاصل کیے جب کہ برنی سینڈرز کو1593  ووٹ ملے۔ہلیری کلنٹن کے مخالف امیدوار برنی سینڈر نے ہی اپنی پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا اعلان کیا جب کہ وہ  صدارتی انتخابات کے لئے پہلے ہی ہلیری کلنٹن کی نامزدگی کی توثیق کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ نومبر میں امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہیلری کا مقابلہ رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا۔

News ID 1865787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha