5 جولائی، 2015، 1:08 PM

افغانستان کے کئی شہروں پر طالبان قبضہ کرسکتے ہیں

افغانستان کے کئی شہروں پر طالبان قبضہ کرسکتے ہیں

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹرجان مکین نے کہاہے کہ رواں سال طالبان سے لڑائی میں افغان فوجیوں کی اموات میں اضافہ ہوااور افغانستان کے کئی شہروں پر طالبان قبضہ کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹرجان مکین نے کہاہے کہ رواں سال طالبان سے لڑائی میں افغان فوجیوں کی اموات میں اضافہ ہوااور افغانستان کے کئی شہروں پر طالبان قبضہ کرسکتے ہیں۔

مک کین نے امریکی صدراوبامہ سے مطالبہ کیاکہ وہ 2016 کے اختتام تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاکے فیصلے پر نظرثانی کریں کیونکہ یہ سنگین غلطی ہوگی۔ اپنے دورہ افغانستان کے دوران کابل میں نیٹو ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان مکین نے خبردار کیاکہ اگرطے شدہ منصوبے کے تحت اگلے سال کے آخرتک افغانستان سے امریکی فوج کونکال لیاگیا تونہ صرف امریکہ اب تک افغان جنگ میں ہونے والی کامیابی سے ہاتھ دھوبیٹھے گابلکہ اس سے ناقابل قبول خطرات بھی پیدا ہوں گے۔ امریکی سینیٹر جان مک کین نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ملکر اسلامی ممالک میں عدم استحکام اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

News ID 1856381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha