3 جولائی، 2015، 12:17 AM

فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 36 افراد ہلاک

فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 36 افراد ہلاک

فلپائن کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 36 مسافر ہلاک جب کہ 26 لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے کشتی میں189 افراد سوار تھے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے سمندر میں کشتی  ڈوبنے سے 36 مسافر ہلاک جب کہ 26 لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے کشتی میں189 افراد سوار تھے ۔ اطلاعات کے مطابق مسافروں سےبھری کشتی 189 افراد کو وسطی فلپائن کی بندرگاہ اورمک سے لے کر قریبی  ساحلی شہر لیتی لے جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ بندرگاہ سے کچھ فاصلے پر ہی سمندر کی تیز لہروں میں کشتی کا توازن برقرار نہ رہ سکا جس کے باعث وہ الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی فلپائنی کوسٹ گارڈز کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں 36 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور 127 کو بچالیا گیا جب کہ 26 افراد لاپتہ ہوئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق  حادثہ سمندرکی طغیانی کی وجہ سے پیش آیا تاہم مسافروں کی تعداد اورکشتی کی گنجائش کو مد نظر رکھ کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واژگونی کشتی در فیلیپین 1

 

واژگونی کشتی در فیلیپین 3

واژگونی کشتی در فیلیپین 4

 

News ID 1856308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha