مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ مائیکل ہیڈن نے فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ایران کو برتری حاصل ہے جو تشویش کا باعث ہے۔
مائیکل ہیڈن نے کہا کہ مجھے اس بات پر تشویش ہے کہ مذاکرات میں ایران کا مؤقف مضبوط ہے اور ایران کو مذاکرات میں برتری حاصل ہے۔
امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ نے مذاکرات کی کامیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاہدہ انجام پذير نہ ہو۔
آپ کا تبصرہ