مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام جعفر صادق فرماتے ہیں : جو شخص حضرت امام حسین (ع) کی زیارت کے لئے گھر سےنکلتا ہے پہلے ہی قدم پر اس کےتمام گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں امام حسین (ع) کی زیارت کے لئے انسان کا جو قدم اٹھتا ہے وہ پاکیزگی کا باعث بنتا ہے۔ اللہ تعالی حسینی زائر کو پاک کرکے حرم حسینی تک پہنچاتا ہے اور جب وہ وہاں پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالی اس کے کان میں نجوی کرتا ہے کہ جومانگنا ہے یہاں مانگ لے میں عطا کروں گا۔
حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں : شہادت کے بدلے میں حضرت امام حسین علیہ السلام کو مندرجہ چیزیں عطا ہوئی ہیں؛
1: اللہ تعالی نے امامت کو ان کی اولاد میں قراردیا ہے۔
2: شفاء کو ان کی تربت میں قراردیا ہے( مٹی کھانا حرام ہے لیکن شفا کی غرض سے تربت امام حسین (ع) کھانا مستحب ہے)
3: اللہ تعالی ان کی قبر کے نزدیک دعا کرنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہے۔
4: حضرت امام حسین (ع) کے زائرین کی زیارت کی مدت، عمر میں شمار نہیں ہوتی یعنی اگر کسی کی عمر 50 سال ہے اور اس شخص نے ایک ماہ تک حضرت امام حسین (ع) کی زيارت کی ہے تو یہ ایک ماہ اس کی عمر میں شمار نہیں ہوگا۔
حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنا سب کچھ اللہ تعالی کی راہ میں قربان کردیا اور اللہ تعالی نے بھی ان کو عظیم مرتبہ پر فائز کیااور ان کی مودت اور محبت کو اپنی تمام عبادات کی قبولیت کا بنیادی عنصر قراردیا اور دین اسلام کو حضرت امام حسین(ع) کے نام سے موسوم کردیا۔
اللهم الرزقنا زیارت قبر الحسین فی الدنیا و شفاعت الحسین فی الآخره
آپ کا تبصرہ