23 جون، 2015، 1:24 AM

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 1000 افراد ہلاک

کراچی میں  شدید گرمی کے باعث 1000 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں شدید گرمی کی لہرسے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1000 افراد تک پہنچ گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں  شدید گرمی کی لہرسے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1000 افراد تک پہنچ گئی ہے ۔ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد شہر کے مختلف سردخانوں میں میتوں کیلئے جگہ کم پڑگئی ۔ اطلاعات کے مطابق قیامت خیز گرمی، بدترین لوڈشیڈنگ اور حبس کے باعث شہرمیں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے، کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال میں 2 روز کے دوران گرمی سے 200 افراد جاں بحق ہوئے، عباسی شہید اسپتال میں 74، سول اسپتال میں 64 اور لیاری جنرل اسپتال میں گرمی سے 17 افراد انتقال کرگئے۔

شہر میں شدید ترین گرمی کے باعث کے ایم سی اسپتالوں میں گرمی سے اموات کی تعداد 67 ریکارڈ کی گئی ہے، قطر اسپتال میں 23 میتیں لائی گئیں اس کے علاوہ لیاقت نیشنل میں 22 اور انڈس اسپتال میں 17 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایدھی کے سرد خانوں میں تین تین سو میتیں موجود ہیں جب کہ 2 روز کے دوران 400 میتیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن ملیر میں 78 اور پی آئی بی کالونی کے مردہ خانے میں 40 میتیں موجود ہیں جب کہ یوپی موڑ پر 121، اورنگی ٹاؤن میں 25 اور لانڈھی سرد خانے میں 37 میتیں موجود ہیں۔ لیاقت نیشنل اسپتال میں 22 ، ضیاالدین میں 7 اور انڈس اسپتال میں 17 میتیں موجود ہیں جب کہ کراچی کی 6 بڑی امام بارگاہوں میں 90 میتیں لائی جاچکی ہیں۔

ادھر پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا فوری طور پر نوٹس لیں۔

News ID 1856065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha