مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ سے دارفور میں لاکھوں انسانوں کے قتل میں ملوث سوڈانی صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افریقین یونین کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے ہوئے سوڈانی صدر عمر البشیر جنگی جرائم میں مطلوب ہیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں لہذا جنوبی افریقہ کی حکومت انہیں فوری طور پر گرفتار کرے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی حکومت کا موقف ہے کہ سوڈانی صدر کو اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ طور پر دعوت دی گئی تھی لہذا ہم انہیں گرفتار نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ سوڈانی صدر پر الزام ہے کہ ان کی مسلح ملیشیا جنوبی سوڈان میں 2009 سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ لوگوں کا قتل عام کرچکی ہے۔
عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ سے دارفور میں لاکھوں انسانوں کے قتل میں ملوث سوڈانی صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1855844
آپ کا تبصرہ