مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالروف ابراہیمی نے افغان صدر اشرف غنی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں صاف اور روشن پالیسیوں پر گامزن نہیں ہے۔ افغان اسپیکر نے کہا کہ صدر اشرف غنی خفیہ افراد سے امن مذاکرات میں استفادہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امن مذاکرات کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے صاف اور شفاف پالیسی اختیار کی جانی چاہیے اور مبہم اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
افغانستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے افغان صدر اشرف غنی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں صاف اور روشن پالیسیوں پر گامزن نہیں ہے۔
News ID 1855704
آپ کا تبصرہ