افغان صدر کا ملا عمر کے بیان کا خیر مقدم

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ قیام امن کے سلسلے میں طالبان رہنما ملا عمر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں اس نے قیام امن کی حمایت کی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق  افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ قیام امن کے سلسلے میں طالبان رہنما ملا عمر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں اس نے قیام امن کی حمایت کی ہے ۔

افغان صدر اشرف غنی کا عید پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات ہی ملک سے خونریزی کے خاتمے اور امن کا واحد راستہ ہے، طالبان سے مذاکرات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کی حمایت پر طالبان رہنما ملا عمر کے بیان کا خير مقدم کرتے ہیں ، یہ بات اہم ہے کہ طالبان سیاسی عمل میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

News Code 1856683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha