مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسن بن صیقل کی روایت میں وارد ہوا ہے کہ ایک دن میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے سوال کیا " قلت (لابى عبدالله): كيف يتفكر؟ کہ پیغمبر اسلام (ص) کیسے سوچتے اور فکر کرتے تھے؟ حضرت نے فرمایا: « قال: يمر بالدار والخربه، فيقول: أين بانوك؟ أين ساكنوك؟ ما لك لا تتكلمين" . پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب گھر سے باہر تشریف لاتے تھے تو خراب شدہ گھروں اور دیواروں کو دیکھ کر فکر کرتے اور سوچتے تھے کہ ان گھروں اور دیواروں کے اندر رہنے والے اور ان کو بنانے والے لوگ کہاں گئے؟ ان کی تمنائیں اور آرزوئیں کہاں گئیں ؟ وہ لوگ کہاں چلے گئے قبر نے ان کے ساتھ کیا کیا؟۔
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب گھر سے باہر تشریف لاتے تھے تو خراب شدہ گھروں اور دیواروں کو دیکھ کر فکر کرتے اور سوچتے تھے کہ ان گھروں اور دیواروں کے اندر رہنے والے اور ان کو بنانے والے کہاں گئے؟
News ID 1855699
آپ کا تبصرہ