مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیک ری پبلک میں دھماکے میں زخمی ہونے والے فلسطینی سفیر جمال الجمال ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ میں اپنے فلیٹ میں دھماکے سے فلسطینی سفیر جمال الجمال شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا،تاہم فلسطینی سفیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔فلسطینی سفیر جمال الجمال کی عمر 56سال تھی ۔
مہر نیوز/1 جنوری / 2014 ء: چیک ری پبلک میں دھماکے میں زخمی ہونے والے فلسطینی سفیر جمال الجمال ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1831894
آپ کا تبصرہ