مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سن 2014 ء میں امریکی اور نیٹو فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی فوج رکھنے سے متعلق امور پر امریکہ اور افغانستان کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے مگر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ان دنوں کابل کے دورے پر ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور افغان صدرحامد کرزائی کے درمیان 2014 میں امریکی فوج کی واپسی کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی امورسے متعلق بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم دونوں جانب ابھی کچھ اختلافات باقی ہیں۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ امریکہ اسی مہینے افغانستان میں باقی رہنے والی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں معاہدے کوحتمی شکل دینا چاہتا ہے جبکہ افغانستان کے حکام اس کے خلاف ہیں۔
افغانستان
امریکہ اور افغانستان کے درمیان امریکی فوج افغانستان میں رکھنے کے سلسلے میں مذآکرات جاری
مہر نیوز/12 اکتوبر/2013ء: سن 2014 ء میں امریکی اور نیٹو فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی فوج رکھنے سے متعلق امور پر امریکہ اور افغانستان کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے مگر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے۔
News ID 1829092
آپ کا تبصرہ