15 مارچ، 2013، 1:05 PM

ہندوستان

ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریزمنسوخ کردی

ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریزمنسوخ کردی

مہر نیوز/15 مارچ /2013ء:ہندوستانی حکام نے پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریز منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ہندوستانی ٹیم پاکستان جائیگی اور نہ وہ پاکستان ٹیم کو ہندوستان بلائیں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے س ے نقل کیا ہےکہ ہندوستانی حکام نے پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریز منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ہندوستانی ٹیم پاکستان جائیگی اور نہ وہ پاکستان ٹیم کو ہندوستان بلائیں گے۔ اسنوکر کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریز بھی منسوخ کردی۔ہندوستانی حکام نے صاف کہہ دیا کہ نہ ہندوستانی ٹیم پاکستان جائیگی نہ وہ پاکستان ٹیم کی مہمان نوازی کریں گے۔بھارتی حکام نے ہاکی انڈیا کو پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے صاف انکار کردیا اور کہہ دیا کہ نہ پاکستان ٹیم بھارت آئے گی نہ وہ پاکستان جائیں گے،یوں 2006کے بعد ہونے والی ہاکی سیریز ایک بار پھر منسوخ کردی گئی، دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز 5سے 15اپریل تک ہندوستان میں کھیلی جانی تھی۔

News ID 1818793

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha